تمل ناڈو میں کارگزار وزیر اعلی او پنیر سیلوم اور پارٹی کی جنرل سکریٹری
وی کے ششی کلا کے درمیان سیاسی اختلافات کے پیش نظر اے آئی ڈی ایم کے کے
اراکین پارلیمنٹ نے ریاست میں جلد از جلد حکومت تشکیل دینے اور جمہوری نظام
کو بچائے رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج لوک سبھامیں ہنگامہ کیا جس کی وجہ
سے ایوان کی
کارروائی ساڑھے گیارہ بجے تک کےلئے ملتوی کرنی پڑی۔صبح لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی
وقفہ سوال کےدوران ہی اے آئی ڈی ایم کے کے اراکین پارلیمنٹ جمہوریت بچاؤ
کے نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی چیئر کے نزدیک آگئے۔محترمہ مہاجن نے ان سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی لیکن اراکین مسلسل ہنگامہ کرتے رہے